news
English

نسیم شاہ پر بھارتی کرکٹر کا مذاق

بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی عمر پر سوال اٹھادیا

نسیم شاہ پر بھارتی کرکٹر کا مذاق فوٹو: اے ایف پی
بھارت کے سابق کرکٹر محمد کیف نے پاکستانی فاسٹ بالر نسیم شاہ کی عمر پر سوال اٹھادیا-

محمد کیف نے اپنے سوشل میڈیا اکائونٹ پر ایک سال پرانی ٹویٹ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک سال پہلے نسیم شاہ کی عمر 17 سال بتائی گئی تھی- مگر یہ ایک لاجواب امکان لگتا ہے کہ نسیم شاہ کی عمر بڑھنے کے بجائے پیچھے کی طرف چل رہی ہے- وہ اگر ایک سال پہلے 17 سال کے تھے تو اب انہیں 18 سال کا ہونا چاہیے تھا۔ مگر ان کی عمر بڑھے کے بجائے کم ہو رہی ہے جو اپنے آپ میں ایک حیرت انگیز چیز ہے۔

محمد کیف نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ اس ٹویٹ کی روشنی میں نسیم شاہ کی عمر کی صداقت پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔ اگر ایک شخص ایک سال پہلے 17 سال کا تھا تو ایک سال بعد وہ اٹھارہ سال کا ہونے کے بجائے 16 سال کا کیسے ہوسکتا ہے۔

 

Looks a terrific prospect. But is 16 now, aging backwards i think https://t.co/frlg06ZIFk

— Mohammad Kaif (@MohammadKaif) November 22, 2019