news
English

بھارتی فاسٹ بولر نودیپ سینی نے معروف فیشن بلاگر سے شادی کرلی  

 بھارتی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد اور نئے جوڑے کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار۔

بھارتی فاسٹ بولر نودیپ سینی نے معروف فیشن بلاگر سے شادی کرلی  

بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر نودیپ سینی نے سوشل میڈیا پر مقبول فیشن بلاگر سواتی سے شادی کرلی۔ 
بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 2019 میں ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل کرکٹ میں ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر نودیپ سینی نے اپنی دیرینہ گرل فرینڈ سواتی آستھانہ سے شادی کرلی ہے جس کی تصاویر اُنہوں نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر پوسٹ کیں اور اپنے مداحوں کے ساتھ خوشی کے لمحات کو شیئر کیا۔    
نودیپ سینی نے اپنی شادی کے دن سفید رنگ کی شیروانی پہنی جبکہ اُن کی دلہن نے بھی سیفد رنگ کا خوبصورت عروسی لباس زیب تن کیا۔ 
بھارتی فاسٹ بولر اور فیشن بلاگر سواتی نے مشترکہ پوسٹ کا اشتراک کرتے ہوئے لکھا کہ “آپ کے ساتھ، ہر دن محبت کا دن ہے، سب کی دُعاوْں کے ساتھ ہم اپنی زندگی کے نئے سفر کا آغاز کررہے ہیں”۔ 
نودیپ سینی اور سواتی کی پوسٹ پر بھارتی کرکٹرز اور مداحوں کی جانب سے شادی کی مبارکباد دی گئی اور ساتھ ہی اس جوڑے کے بہتر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا گیا۔ 
واضح رہے کہ سواتی آستھانہ فیشن، ٹریول (سفر) اور لائف اسٹائل کے شعبوں میں ایک ماہر بلاگر ہیں، اُن کے انسٹاگرام پر 85 ہزار سے زائد فالوورز ہیں جبکہ یوٹیوب پر بھی اُن کا اپنا چینل ہے۔