news
English

بھارتی پلیئرز کی فیملیز پاکستان کیخلاف میچ نہیں دیکھ سکیں گی

بی سی سی آئی نے پلیئرز اور معاون اسٹاف کو میگا ایونٹ کے دوران صرف 15 روز کیلیے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے۔

بھارتی پلیئرز کی فیملیز پاکستان کیخلاف میچ نہیں دیکھ سکیں گی فوٹو: فائل

بھارتی کھلاڑیوں کی فیملیزپاکستان کے خلاف ورلڈ کپ میچ سے لطف اندوز نہیں ہوسکیں گی۔

بی سی سی آئی نے اپنے پلیئرز اور معاون اسٹاف کو میگا ایونٹ کے دوران صرف 15 روز کیلیے اہل خانہ کو ساتھ رکھنے کی اجازت دی ہے تاہم وہ ٹورنامنٹ کے ابتدائی 21 دنوں کے بعد ہی انھیں جوائن کرپائیں گی، اس طرح 16 جون کو شیڈول پاک بھارت میچ کے موقع پر ویرات کوہلی کی اہلیہ انوشکا شرما اور دیگر موجود نہیں ہوں گی۔