news
English

بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پرفضائی کرایوں میں 6 گنا اضافہ  

سستی ترین ائیر لائن بھی 28 ہزار 778 روپے میں احمد آباد پہنچائے گی، رپورٹ

بھارتی ٹیم کے ورلڈکپ فائنل میں پہنچنے پرفضائی کرایوں میں 6 گنا اضافہ  

بھارتی ٹیم کے آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد بنگلورو سے احمد آباد کے فضائی کرایوں میں اضافہ ہوگیا۔ 
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق 18 نومبر بروز ہفتے کیلئے ایک طرفہ ہوائی سفر کا کرایہ 33 ہزار روپے تک جاپہنچا ہے جبکہ اسی مہینے میں میگا ایونٹس کے ناک آؤٹ مرحلے سے قبل نارمل فلائٹس کا کرایہ محض 5 ہزار 700 روپے تھا۔ 
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ انڈی گو ائیرلائن کی بنگلورو سے احمد کیلئے سستی ترین فلائٹ 27 ہزار روپے کی ہے جبکہ اکاسہ ائیر ہفتے کے روز واحد ائیر لائن ہے جو 28 ہزار 778 روپے میں بنگلورو سے مسافروں کو احمد آباد پہنچارہی ہے۔ 
دوسری جانب آئی سی سی ورلڈکپ فائنل کو یادگار بنانے کیلئے بھارتی فضائیہ کی سوریا کرن ایروبیٹک ٹیم 19 نومبر میچ سے قبل ایئرشو کا انعقاد بھی کرے گی۔ 
میڈیا رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ میگا ایونٹ کے فائنل میچ میں وزیراعظم نریندر مودی سمیت دیگر ممالک کے کرکٹ بورڈز کے اعلیٰ عہدیداران، بالی ووڈ اسٹارز جبکہ بزنس ٹائیکون کی آمد بھی متوقع ہے۔ 
خیال رہے کہ پہلے سیمی فائنل میں بھارت نے نیوزی لینڈ کو شکست دیکر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا تھا، یہ پہلا موقع ہے کہ ورلڈکپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں بھارت کیویز کو ہرایا ہو۔ 

میگا ایونٹ کا فائنل اتوار 19 نومبر کو بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان نریندر مودی کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔