ہاردک پانڈیا اتوار کےروز انگلینڈ کے خلاف لکھنؤ میں ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے کیونکہ وہ ٹخنے کی انجری سے ابھی پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں انجرڈ ہوگئے تھے ان کے ٹخنے کی انجری شدید ہے اور وہ ورلڈ کپ کے اگلے کچھ میچز سے باہر ہو سکتے ہیں، بھارتی میڈیا کی رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ہاردک پانڈیا اتوار کےروز انگلینڈ کے خلاف لکھنؤ میں ہونے والے ورلڈ کپ میچ میں شرکت نہیں کرسکیں گے کیونکہ وہ ٹخنے کی انجری سے ابھی پوری طرح صحت یاب نہیں ہوئے ہیں۔
بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں اپنی ہی گیند پر بیٹر کی ہٹ کو اپنے پاؤں سے روکنے کی کوشش میں ٹخنے کی انجری کا شکار ہوئے تھے اس بارے میں تازہ ترین اطلاعات یہ ہیں کہ وہ انجری گریڈ ون کی ہے جس نے ان کے میگا ایونٹ کے اگلے کئی میچز میں شرکت پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے۔
اس انجری کی وجہ سے ہاردک نیوزی لینڈ کے خلاف میچ میں ٹیم انڈیا کا حصہ نہیں بن سکے تھے اور اب اتوار کو ہونے والے میچ میں بھی ان کی شرکت ممکن نہیں ہے، تاہم امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ وہ میگا ایونٹ کے اگلے کچھ مقابلوں میں بھی بلیوشرٹس کا حصہ بن سکیں گے۔میڈیکل ٹیم نے امید ظاہر کی ہے کہ وہ جلد میدان میں واپس آئیں گے۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کے خلاف میچ کے لیے روی چندرن ایشون کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا جا سکتا ہے۔