news
English

قائد اعظم ٹرافی میں گیند لگنے سے کھلاڑی بے ہوش، اسپتال منتقل

سمیع اللہ جونیر کوفیلڈنگ کرتے ہوئے گردن میں گیند لگی

قائد اعظم ٹرافی میں گیند لگنے سے کھلاڑی بے ہوش، اسپتال منتقل PHOTO: FILE

قائد اعظم ٹرافی کے دوسرے مرحلے میں فیلڈنگ کے دوران گیند لگنے سے خیبرپختونخوا  ٹیم کے کھلاڑی سمیع اللہ زخمی ہوکر بے ہوش ہوگئے جنہیں بے ہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے جارہے سندھ  اور خیبرپختونخوا کے میچ کے دوران کے پی کے کے کھلاڑی سمیع اللہ جونیر گردن پر گیند لگنے سے زخمی ہوگئے، سندھ سیکنڈ الیون کے حسان خان کے اسٹروک  پر برق رفتار گیند سلی پوائنٹ پر کھڑے سمیع اللہ کی گردن پر جا لگی جس سے وہ بے ہوش ہوگئے۔

سمیع اللہ کو فوری طور پر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں حالت بہتر نہ ہونے پر ڈاکٹرز نے انہیں دوسرے اسپتال ریفر کردیا، نجی اسپتال میں سمیع اللہ کا علاج جاری ہے اور ان کے مختلف ٹیسٹ لیے گئے ہیں۔

دوسری جانب پی سی بی کے ترجمان کے مطابق سمیع اللہ اب ہوش وحواس  میں ہیں اور طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے ۔