news

ٹیسٹ سیریز: انجرڈ نواز آؤٹ، سرفراز اور نسیم ریزرو کے طور پر سفر کریں گے

لاہور: آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کے لیے محمد نواز باہر، سرفراز احمد اور نسیم شاہ ٹریولنگ ریزروکی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے۔

ٹیسٹ سیریز: انجرڈ نواز آؤٹ، سرفراز اور نسیم ریزرو کے طور پر سفر کریں گے

محمد نواز پاؤں کی انجری کا شکار ہونے کے باعث آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہرہوگئے، سرفراز احمد اور نسیم شاہ ٹریولنگ ریزروکی حیثیت سے اسکواڈ کے ہمراہ سفر کریں گے، یہ دونوں کھلاڑی صرف کسی کھلاڑی کی انجری کی صورت میں ہی اسکواڈ میں شامل ہوں گے۔

اس کے علاوہ محمد حارث کو ریزرو کھلاڑیوں میں شامل کرلیا گیا ہے تاہم وہ کامران غلام، محمدعباس اور یاسر شاہ کے ہمراہ پاکستان کپ میں شرکت کریں گے۔

ایونٹ کا آغاز 2 مارچ کو ہوگا، قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل وہ کھلاڑی جو ایچ بی ایل پی ایس ایل 7 کا حصہ نہیں ہیں وہ بدھ کی شب اسلام آباد پہنچ گئے۔ تین روزہ آئسولیشن مکمل ہونے کے بعد یہ تمام کھلاڑی 27 فروری سے ٹریننگ کا آغاز کریں گے۔