news
English

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈوارنر بھی انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریزسے باہر

آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کو بھارت کے خلاف ہونے والے تیسرے ٹیسٹ میچ سے قبل ایک اور بڑا دھچکہ لگ گیا۔

آسٹریلوی بلے باز ڈیوڈوارنر بھی انجری کے باعث بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریزسے باہر

آسٹریلوی ٹیم کے اوپنر ڈیوڈ وارنر بھی بھارت کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے، وہ دہلی ٹیسٹ میں کُہنی کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

کرکٹ آسٹریلیا کا کہنا ہے کہ فریکچر کے باعث اب ڈیوڈ وارنر ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکیں گے، اسی وجہ سے وہ علاج اور آرام کے لیے وطن واپس جا رہے ہیں۔

واضح رہے کہ ڈیوڈ وارنر کنکشن کا شکار ہو کر دہلی ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ سے باہر ہو گئے تھے، میتھیو رنشا کو ٹیسٹ کنکشن کے متبادل کے طور پر شامل کیا گیا تھا۔

پہلی اننگز میں کھیلتے ہوئے ڈیوڈ وارنر کو محمد سراج کی گیند ہیلمٹ پر لگی تھی اور ایک گیند بازو پر لگی تھی، ایکسرے میں فریکچر بتایا گیا ہے۔

جوش ہیزل ووڈ بھی فٹنس مسائل کے باعث ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو چکے ہیں جبکہ کپتان پیٹ کمنز اپنی فیملی میں بیماری کے باعث وطن واپس جا چکے ہیں۔

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان تیسرا ٹیسٹ یکم مارچ سے شروع ہوگا۔