news
English

ہاردک پانڈیا انجرڈ ہونےکے باعث نیوزی لینڈ کےخلاف میچ سے باہرہوگئے

 گزشتہ روز بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں پانڈیا گیند روکتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا تھا۔

ہاردک پانڈیا انجرڈ ہونےکے باعث نیوزی لینڈ کےخلاف میچ سے باہرہوگئے

بھارتی ٹیم کے ورلڈ کپ کے اگلے اہم میچ سے قبل دھچکا کیونکہ آل رائونڈر ہاردک پانڈیا انجرڈ ہونے کے باعث نیوزی لینڈ کے خلاف مقابلے سے باہر ہوگئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ہاردک پانڈیا کے 29 اکتوبر کو لکھنؤ میں دفاعی چیمپئن انگلینڈ کے خلاف کرکٹ ورلڈ کپ کے میچ سے قبل ٹیم کے ساتھ بیک اپ ہونے کی امید ہے۔ 
گزشتہ روز بنگلا دیش کے خلاف میچ میں گیند روکتے ہوئے انجری کا شکار ہوگئے تھے جس کے بعد انہیں گراؤنڈ سے باہر جانا پڑا تھا۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی ٹیم کے آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو انجری کے باعث بنگلورو منتقل کیا گیا ہے جبکہ وہ ورلڈ کپ میں نیوزی لینڈ کے خلاف اہم میچ سے بھی باہر ہوگئے ہیں۔
 
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹخنے کی تکلیف سے چھٹکارا پانے کے لیے ہاردک پانڈیا کو کم از کم ایک ہفتہ لگے گا، ان کی غیر موجودگی میں پلیئنگ الیون میں سوریا کمار یادیو یا ایشان کشن کو شامل کیا جائے گا جبکہ اس میچ میں شردل ٹھاکر کی جگہ محمد شامی کو کھلائے جانے کا امکان ہے۔ 
واضح رہے کہ بھارت اور نیوزی لینڈ کے درمیان میچ 22 اکتوبر (اتوار) کو دھرم شالہ میں شیڈول ہے۔