news
English

انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ؛ شاداب الیون نے بابراعظم الیون کو شکست دیدی

شاداب خان الیون کی جانب سے فخرزمان نے 109 رنز کی اننگز کھیلی

انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ؛ شاداب الیون نے بابراعظم الیون کو شکست دیدی فوٹو: پی سی بی

دورہ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کی تیاریوں کے لیے انٹرا اسکواڈ پریکٹس میچ شاداب خان الیون نے فخر زمان کی شاندار سنچری کی بدولت جیت لیا۔

بابراعظم الیون نے 7 وکٹ پر 289 رنز بنائے  تاہم ٹیم انتظامیہ نے شاداب خان الیون کو 320  رنز کا ٹارگٹ دیا تھا۔ جوشاداب الیون نے 6 وکٹ کے نقصان پر پورا کرکے برتری ثابت کی۔ ٹیم انتظامیہ نے  ٹارگٹ حاصل ہونے کے باوجود دوسری اننگز میں بھی 50 اوورز مکمل کرائے۔

شاداب الیون کی جانب سے اوپنر فخر زمان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 82 گیندوں پر 4 چھکے اور10  چوکوں کی مدد سے 109 رنز کی اننگز کھیل کر ریٹائرڈ ہوئے۔ وکٹ کیپر سرفراز احمد نے اٹھاون رنز بنائے ۔ دانش عزیز نے 39، محمد نواز نے 36 اور محمد حفیظ 23 رنز بنانے میں کامیاب رہے۔ فیصل اکرم نے دو، حارث روف اور فہیم اشرف نے ایک ایک وکٹ لی۔

اس سے پہلے بابر اعظم الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے 7  وکٹوں پر 289 رنز بنائے ۔ امام الحق 91 اور بابر اعظم 83 رنز پر ریٹائر آوٹ ہوئے، سعود شکیل نے 40، حارث روف نے 23 اور محمد رضوان نے 23 رنز بنائے۔ شاہ نواز دھانی نے 3، شاہین آفریدی نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

منگل کو ریسٹ ڈے ہے ج بکہ بدھ کو دوسرا اور آخری انٹرا اسکواڈ میچ کھیلا جائے گا۔ پاکستانی ٹیم چھبیس مارچ کو جوہانسبرگ روانہ ہوگی۔

 

Shadab XI down Babar XI by 4 wickets after chasing 320-run target in 46 overs.

Fakhar Zaman scores 109 runs off 82 balls with the help of 4 sixes and 10 fours.

Although, umpire for today's game, Misbah has asked the players to continue the match till 50 overs are complete. https://t.co/vpR52Kgafb

— Cricket Pakistan (@cricketpakcompk) March 22, 2021