news
English

انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا

سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین اسٹروکس کھیلنے سے ڈرتے رہے

انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دے دیا فوٹو: اے ایف پی

انضمام الحق نے قومی ٹیم کو جارحانہ کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا۔

سابق کپتان و چیف سلیکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے کہ ساؤتھمپٹن ٹیسٹ میں پاکستانی بیٹسمین اسٹروکس کھیلنے سے ڈرتے رہے، زیادہ تر کے آؤٹ دیکھیں تو بیٹ ٹانگوں کے پیچھے نظر آئے گا، دفاعی حکمت عملی کی وجہ سے سلپ میں کیچز ہورہے ہیں،میرا کرکٹرز اور مینجمنٹ کو مشورہ ہے کہ جارحانہ کرکٹ کھیلیں، دوسری صورت میں صرف بارش ہی شکست سے بچا سکے گی۔