news
English

انضمام الحق نے سینئرز کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہے تو ان کو موقع دینے میں کوئی حرج نہیں

انضمام الحق نے سینئرز کی قومی کرکٹ ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی فوٹو: پی سی بی

انضمام الحق نے سینئرز کی قومی ٹیم میں واپسی کی حمایت کردی۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ اگر ضرورت ہے تو ان کو موقع دینے میں کوئی حرج نہیں، سابق کپتان نے کہا کہ ہمیں سلیکشن معاملات میں بہتری لانے کی ضرورت ہے،یہ نہیں کہا جاسکتا کہ ایسے کھلاڑی موجود نہیں جو ٹیم میں آکر پرفارم نہ کرسکیں،ان کو زیر غور لانا چاہیے خواہ وہ سینئرز ہی کیوں نہ ہوں۔

انضمام الحق نے کہا کہ اگر ٹیم کو ضروت ہے تو ان کی واپسی میں کوئی حرج نہیں، ٹیم منتخب کرتے ہوئے دیکھنا چاہیے کہ قومی ٹیم تشکیل دی جارہی ہے کوئی انڈر19سائیڈ نہیں،پاکستان کیلیے جو بھی اچھا کرسکتا ہے اسے زیر غور لانا چاہیے۔

انھوں نے کہا کہ زمبابوے کیخلاف سیریز جیتنے پر گرین شرٹس کو مبارکباد مگر ابھی ہمیں بہت زیادہ بہتری لانے کی ضرورت ہے۔