news
English

انضمام الحق نے ذکاءاشرف کو پاکستانی کرکٹ کی بربادی کا ذمہ دارقراردےدیا

ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار ذکاء اشرف تھے، انضمام الحق

انضمام الحق نے ذکاءاشرف کو پاکستانی کرکٹ کی بربادی کا ذمہ دارقراردےدیا

سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے دعویٰ کیاہے کہ ورلڈ کپ 2023ء میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے ذمہ دار ذکاء اشرف تھے۔ قومی ٹیم کو 9 میچوں میں صرف چار میں کامیابی اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ 
تفصیلات کے مطابق سابق چیف سلیکٹر انضمام الحق نے پی سی بی کے سابق سربراہ ذکاء اشرف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی کرکٹ کی بربادی کے ذمہ دارذکا
ءاشرف تھے۔  
انضمام الحق نے 2023کے ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی ناقص کارکردگی کے لیے ذکاء اشرف کی مبینہ مداخلت کو ذمہ دار ٹھہرایا۔ ایک مقامی نیوز چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں انضمام الحق نے کہا کہ ورلڈ کپ 2023 کے دوران ذکاء اشرف کے بیانات سے وہ خوش نہیں تھے۔ 
بھارت میں ورلڈ کپ جیسے اہم ایونٹ میں یہ سن کر کہ پی سی بی چیئرمین کہہ رہے ہیں کہ بورڈ نے ٹیم سلیکٹ نے نہیں کی بلکہ کپتان اور چیف سلیکٹر نے کھلاڑیوں میں منفی سوچ پیدا کی ہے۔ 2023ء کے ورلڈ کپ میں پاکستان نے پوائنٹس ٹیبل پر پانچویں پوزیشن حاصل کی، قومی ٹیم کو 9 میچوں میں صرف چار میں کامیابی اور 5 میں شکست کا سامنا کرنا پڑا اور بالآخر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ 
واضح رہے کہ انضمام الحق نے 30 اکتوبر 2023ء کو چیف سلیکٹر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ طلحہ رحمانی کی ملکیت والی کمپنی میں انضمام کے مبینہ شیئرزکے باعث انضمام کو اپنے عہدے سے استعفیٰ دینا پڑاتھا۔ 
ٹیم سلیکشن کے عمل میں مفادات کے مبینہ ٹکراؤ کو دور کرنے کے لیے پی سی بی نے میڈیا میں سامنے آنے والے الزامات کی تحقیقات کے لیے 5 رکنی فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی قائم کی اور انضمام الحق نے بھی پی سی بی کی جانب سے تحقیقات کے لیے تفویض کردہ کمیٹی کی رپورٹ کا انتظار کیا۔
یاد رہے کہ ذکاء اشرف نے حال ہی میں پی سی بی کے چیئرمین مینجمنٹ کمیٹی کے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے نتیجے میں 2023ء ورلڈ کپ کے اختتام کے بعد بورڈ کے ڈھانچے میں کئی تبدیلیاں کی گئی تھیں۔