news
English

مصباح الحق کا سر پکڑ کر بیٹھ جانا وسیم اور انضمام کو ایک آنکھ نہ بھایا

اس طرح کی باتوں سے بڑا غلط پیغام جاتا ہے،سابق کپتان انضمام الحق

مصباح الحق کا سر پکڑ کر بیٹھ جانا وسیم اور انضمام کو ایک آنکھ نہ بھایا فوٹو: اے ایف پی

مصباح الحق کا مایوسی میں سر پکڑکر بیٹھ جانا وسیم اکرم کو ایک آنکھ نہ بھایا۔

سابق کپتان کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ کا کام ہے کہ مثبت نظر آئے، یاد رہے کہ مانچسٹر میں دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستانی بولرز کی پٹائی کے دوران مصباح الحق کو انتہائی مایوسی کے عالم میں ہاتھوں میں سر پکڑ کر بیٹھے دیکھا گیا۔

سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ ٹیم اور بولرز کی پٹائی ہورہی تھی لیکن کوچ کی باڈی لینگویج بڑی اہمیت کی حامل ہے، ہاتھوں میں سر پکڑ کر بیٹھ جانا انھیں زیب نہیں دیتا۔

دوسری جانب سابق کپتان انضمام الحق نے بھی کہاکہ اس طرح کی باتوں سے بڑا غلط پیغام جاتا ہے،کوچ ایسا ردعمل ظاہر کرے تو ٹیم پر بْرا اثر پڑتا ہے، اسی طرح کا رویہ سابق ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا بھی ہوتا تھا، اس کی کھلاڑی مجھ سے شکایت بھی کرتے رہے۔