news

انڈین پریمیر لیگ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا

یہ میچز ستمبر کے دوسرے ہفتے سے دس اکتوبر تک ہوں گے، اس سے پہلے کورونا مثبت کیسز آنے پر لیگ کو ملتوی کردیاگیاتھا۔

انڈین پریمیر لیگ کو بھارت سے متحدہ عرب امارات منتقل کردیا گیا فوٹو: آئی سی سی

بھارتی کرکٹ بورڈ  نے بھی انڈین پریمیئر لیگ کے  31 میچز یواے ای میں کرانے کا اعلان کردیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کورونا کیسز کی وجہ سے  یو اے ای کو باقی میچز کے لیے وینیو بنانے کا فیصلہ بھارتی بورڈ کےاجلاس میں کیاگیا۔

یہ میچز ستمبر کے دوسرے ہفتے سے دس اکتوبر تک ہوں گے، اس سے پہلے کورونا مثبت کیسز آنے پر لیگ کو ملتوی کردیاگیاتھا۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ نے ورلڈکپ کی میزبانی کے حوالےسے مزید کچھ وقت مانگا ہے ، بھارتی بورڈ کی خواہش ہےکہ  آئی سی سی کے  یکم جون کو اجلاس میں ورلڈکپ کی بھارت سے منتقلی کے حوالے سے کسی بھی فیصلے سے پہلے  جولائی تک مزید انتظار کیاجائے۔