حکام کو مذہبی تہوار اور الیکشن کے باعث سیکیورٹی کے فراہمی میں مشکلات کا سامنا۔
بھارت میں ریاستی الیکشن کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) کو انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے 2 میچز ری شیڈول کرنا پڑگئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق حکام کا کہنا ہے کہ مذہبی تہوار اور الیکشن کے باعث سیکیورٹی کے فراہمی میں مشکلات درپیش ہیں، جس کے باعث 2 میچز کو ری شیڈول کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
کولکتہ نائٹ رائیڈرز اور راجستھان رائلز کے درمیان شیڈول میچ، جو پہلے 17 اپریل 2024 کو ایڈن گارڈنز، کولکتہ میں ہونا تھا، اب ایک دن پہلے 16 اپریل 2024 کو اسی مقام پر کھیلا جائے گا۔
اسی طرح نریندر مودی اسٹیڈیم، احمد آباد پہلے 16 اپریل 2024 کو گجرات ٹائٹنز اور دہلی کیپٹلز کے درمیان میچ کی میزبانی کرنے والا تھا مگر یہ میچ اب 17 اپریل، 2024 کو کھیلا جائے گا۔
واضح رہے کہ عام انتخابات کے باعث بھارتی کرکٹ بورڈ نے دو مرحلوں میں آئی پی ایل کے فکسچرجاری کیا تھا، پہلے مرحلے میں 21 جبکہ بقیہ میچز انتخابات کے بعد شیڈول کیے گئے ہیں۔