news
English

آئی پی ایل2024: پیٹ کمنزکوریکارڈبولی لگاکر سن رائزرز نےخریدلیا   

سال 2023 میں پنجاب کنگز نے سیم کرن کو 18.50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھاجو اس وقت سب سے مہنگے کھلاڑی تھے۔

آئی پی ایل2024: پیٹ کمنزکوریکارڈبولی لگاکر سن رائزرز نےخریدلیا   

آسٹریلیا کو ورلڈکپ 2023 جتوانے والے کپتان پیٹ کمنز کو حیدرآباد سن رائزز نے خرید لیا جس کے باعث وہ انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں ابتک فروخت ہونے والے مہنگے ترین کرکٹر بن گئے ہیں۔ 
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق آئی پی ایل کی معروف فرنچائز سن رائزرز حیدرآباد نے آسٹریلوی فاسٹ بولر پیٹ کمنز کو 20.40 بھارتی کروڑ (یعنی 24 لاکھ 70 ہزار امریکی ڈالرز) میں خریدا ہے۔ 
اس سے قبل سال 2023 میں انگلینڈ کے سیم کرن کو پنجاب کنگز نے 18.50 کروڑ بھارتی روپے میں خریدا تھا جس سے وہ سب سے مہنگے بکنے والے کرکٹر بن گئے تھے۔   
آسٹریلوی کپتان نے بین الاقوامی کرکٹ میں توجہ مرکوز کرنے کیلئے گزشتہ برس آئی پی ایل کھیلنے سے انکار کردیا تھا جبکہ سال 2020 میں انہیں کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے اپنی ٹیم میں شامل کیا تھا۔  
ویسٹ انڈیز کے کپتان روومین پاول کو راجھستان رائلز نے آئی پی ایل ڈرافٹ کے دوران 7.4 کروڑ بھارتی روپے میں خرید کر اپنی ٹیم کا حصہ بنایا جبکہ سن رائزرز حیدر آباد کی ٹیم نے آسٹریلیا کے ہی ٹریوس ہیڈ کو 6.8 کروڑ روپے میں خریداہے۔
ا
نگلیںڈ کے ہیری بروکس کو ڈہلی کیپیٹلز کی جانب سے 4 کروڑ میں خریدا گیا، ابتک اسٹیو اسمتھ، ریلی روسو جیسے جارح مزاج بلےبازوں کو خریدنے میں کسی فرنچائز نے کوئی دلچسپی نہیں دکھائی۔