news
English

آئی پی ایل2024: پریتی زنٹا نے20لاکھ میں غلط کھلاڑی خرید لیا، ویڈیو وائرل

یہ واقعہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا، تاہم غلط کھلاڑی کی خریداری پر پریتی زنٹا کی فرنچائز نے وضاحتی بیان بھی جاری کردیا ہے۔

آئی پی ایل2024: پریتی زنٹا نے20لاکھ میں غلط کھلاڑی خرید لیا، ویڈیو وائرل

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ڈرافٹس میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی فرنچائز کے ساتھ دلچسپ واقعہ رونما ہوگیا۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر اس حوالے سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پنجاب کنگز کی شریک مالک پریتی زنٹا اور ان کی ٹیم کے اراکین نے غیر ارادی طور پر ایک کھلاڑی کو اسکواڈ کا حصہ بنایا، آرگنائزر نے ششانک سنگھ کی 20 لاکھ روپے کی نیلامی کیساتھ بولی کا آغاز کیا تو فرنچائز نے فوری طور پر انہیں خرید لیا بعدازاں انہیں غلطی کا احساس ہوا تاہم اس وقت تک بہت دیر ہوچکی تھی۔ 
پریتی زنٹا نے کھلاڑی کی نیلامی کیلئے پیڈل اٹھایا اور آرگنائزر نے پلئیر کی پنجاب کنگز میں شمولیت کا اعلان کردیا تاہم کنگز نے فیصلہ واپس لینے کا کہا تو میزبان نے انکار کردیا اور یوں کھلاڑی ان کے اسکواڈ کا حصہ بن گیا۔  
ایسا واقعہ آئی پی ایل کی تاریخ میں پہلی بار پیش آیا ہے، جسکی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔ 
پنجاب کنگز کی فرنچائز کے اعلیٰ عہدیداران نے میزبان ملیکا کو کہا کہ ششانک سنگھ کی خریداری کیلئے بولی لگی تو آپ کو ان کے ساتھ ہی جانا ہوگا۔  
دوسری جانب پنجاب کنگز میں حادثاتی طور پر ڈرافٹ میں نام آنے پر کھلاڑی نے بھی حیرت کا اظہار کیا ہے، انہوں نے سال 2022 کے سیزن میں سنرائزرز حیدرآباد کی نمائندگی کی تھی۔ 
تاہم غلط کھلاڑی کی خریداری پر پریتی زنٹا کی فرنچائز نے وضاحتی بیان بھی جاری کردیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ 
 ایک جیسے ناموں کی موجودگی کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوا، فرنچائز کے سی ای او نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے ڈرافٹس میں بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا کی جانب سے غلط کھلاڑی چُننے پر وضاحتی بیان جاری کردیا ہے۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر پنجاب کنگز کے آفیشل آکاؤنٹ سے ٹوئٹ کرتے ہوئے انتظامیہ نے وضاحت پیش کی کہ آئی پی ایل 2024 کے ڈرافٹس میں غلط کھلاڑی کو چُننے کی خبروں میں کوئی صداقت نہیں۔ 
معروف فرنچائز پنجاب کنگز کے سی ای او ستیش مینن کا کہنا ہے کہ فہرست میں دو ایک جیسے ناموں کی موجودگی کی وجہ سے کنفیوژن پیدا ہوا، ہم بخوشی اس بات پر مسرت کا اظہار کرتے ہیں کہ ششانک سنگھ اب ہمارا حصہ ہیں۔ 
انہوں نے کہا کہ حالیہ دنوں میں کرکٹر کی کارکردگی میں نکھار آیا ہے اور فرنچائز نئے ٹیلنٹ کی قدر کرتی ہے۔