news
English

آئی پی ایل فرنچائزکی کھلاڑیوں کو پیسے کارعب دکھاکرخریدنے کی کوشش  

انگلش کرکٹر نے معروف بھارتی فرنچائز کی پیشکش ٹھکرادی۔

آئی پی ایل فرنچائزکی کھلاڑیوں کو پیسے کارعب دکھاکرخریدنے کی کوشش  

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے انگلش اوپنر جیسن رائے کو بڑی پیشکش کردی۔ 
میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلش کرکٹ بورڈ (ای سی بی) سے معاہدہ ختم کرنے کی صورت میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی فرنچائز کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی ٹیم امریکی ٹی20 لیگ میں کھیلنے کے لئے جیسن رائے کو 3.68 کروڑ بھارتی روپے ادا کرے گی جبکہ بورڈ انہیں سالانہ 66 ہزار یورو یعنی (66 لاکھ روپے) دیتا ہے۔ 
فرنچائز نے ملک اور پیسہ کسی ایک چیز کو چُننے کیلئے جیسن رائے کو آپشن پیش کردیا۔ 
دوسری جانب سوشل میڈیا پر خبر سامنے آنے کے بعد انگلش کرکٹر کی حب الوطنی پر مداحوں نے سوال اٹھایا تو جیسن رائے نے ٹوئٹر (ایکس) پر جواب دیا کہ میں یہ واضح کرنا چاہتا تھا کہ میں ‘انگلینڈ سے دور نہیں’ ہوں اور کبھی نہیں جاؤں گا۔،، 
دوسری جانب انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ نے کھلاڑیوں کو غیرملکی لیگز کے لئے این او سی نہ دینے کا فیصلہ کیا تھا، بورڈ کا کہنا تھا کہ معاہدے کے تحت کھلاڑیوں کو میجر لیگ کرکٹ کھیلنے کی اجازت دی جائے گی۔  
یہ پہلا موقع نہیں کہ آئی پی ایل فرنچائز کی جانب سے انگلش کرکٹرز کو پیسے کا لالچ دیا گیا ہو، گزشتہ برس بھی آئی پی ایل فرنچائزز کی جانب سے 5 انگلش کرکٹرز کو انٹرنیشنل کرکٹ چھوڑنے کے لیے 5 ملین پاؤنڈز یعنی (ایک ارب 74 کروڑ پاکستانی روپوں) تک کے معاہدوں کی پیشکش کی گئی تھی۔ 

فرنچائز مالکان کی جانب سے کھلاڑیوں کو آفر کی دی گئی ہے کہ سال بھر لیگز کے لیے دستیابی ممکن بنانے کے لیے انٹرنیشنل کرکٹ سے کنارہ کشی اختیار کرلیں تو اس کے بدلے میں انہیں بھاری معاوضہ ادا کیا جائے گا۔