news
English

آئی پی ایل فرنچائزنے روہت کو کپتانی سے ہٹاکر ہاردک کو قیادت سونپ دی

ٹی20 ورلڈکپ سے قبل بھارتی ٹیم میں ایک نیا بحران پیدا ہوگیا۔

آئی پی ایل فرنچائزنے روہت کو کپتانی سے ہٹاکر ہاردک کو قیادت سونپ دی

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی معروف فرنچائز ممبئی انڈینز نے ٹیم کے کپتان روہت اور ہاردک پانڈیا میں کپتانی کا تنازع کھڑا کرکے ٹی20 ورلڈکپ سے قبل نیا بحران پیدا کردیا۔ 
آئی پی ایل فرنچائز ممبئی انڈینز نے روہت شرما کو کپتانی کے عہدے سے ہٹاکر آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا کو قیادت کے فرائض سونپنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے بعد بھارتی کپتان کے فینز نے فرنچائز کے فیصلے پر کڑی تنقید کی ہے۔ 
ایک پوڈ کاسٹ میں مارک ممبئی انڈینز کے کوچ مارک باؤچر نے کہا تھا کہ روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے کا فیصلہ فرنچائز کا تھا اور کچھ نہیں، ہم چاہتے ہیں کہ ان کا بوجھ کم کیا جاسکے تاکہ ان کی پرفارمنس بہتر ہوسکے۔ 
ہاردک پانڈیا نے گزشتہ دو سیزنز میں گجرات ٹائٹنز کی کپتانی کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو فائنل میں پہنچایا تھا۔
دوسری جانب روہت شرما کی اہلیہ ریتیکا نے سوشل میڈیا پر ایک تبصرہ پوسٹ کیا، جس میں انہوں نے فرنچائز کے فیصلے پر ڈھکے چُھے الفاظ میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’’ اس میں بہت سی چیزیں غلط ہیں‘‘۔  
گزشتہ برس آئی پی ایل ڈرافٹنگ سے قبل ایکسپریس نیوز نے خبر دی تھی کہ ممبئی انڈینز کی ٹیم روہت شرما کو قیادت سے ہٹاسکتی ہے جبکہ ان کی جگہ کپتانی کے فرائض ہاردک پانڈیا کے سپرد کیے جانے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ کپتانی میں تبدیلی کی خبروں پر فرنچائز نے خاموشی اپنائی تھی تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ کوچ کی جانب سے باقاعدہ پوڈ کاسٹ میں گفتگو کی گئی۔ 

روہت شرما سے ممبئی انڈینز کی کپتانی چھینے جانے کے بعد آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں بھارتی ٹیم کی قیادت پر بھی سوالات اٹھنا شروع ہوگئے ہیں۔