news
English

آئی پی ایل:گیلی آؤٹ فیلڈ سستےطریقے سےسکھانے پرمداحوں کی شدیدتنقید

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے امیر ترین انڈین کرکٹ بورڈ کی خوب ہرزہ سرائی کی گئی

آئی پی ایل:گیلی آؤٹ فیلڈ سستےطریقے سےسکھانے پرمداحوں کی شدیدتنقید

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے فائنل میچ میں بارش کے بعد میچ تاخیر سے شروع ہونے پر شائقینِ کرکٹ نے دنیا کے امیر ترین بھارتی بورڈ کو آڑے ہاتھوں لے لیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر بھارتی مداحوں نے اپنے بورڈ کو شدید تقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ آئی پی ایل فائنل کا ایک روز بارش جبکہ دوسرا روز گیلی ااؤٹ فیلڈ کے باعث دیر سے شروع ہوا، اس دوران گراؤنڈز اسٹاف نے میدان کو خشک کرنے کی خوب کاوشیں کرتے ہوئے اسپنج (فوم کا ٹکڑے)، ہئیر ڈرائیر اور استری کا استعمال کیا، گیلی آئوٹ فیلڈ کو خشک کرنے کے ان سستے طریقوں پرشائقین کرکٹ نے اپنے بورڈ کے خوب لتے لیے۔

شائقین نے ٹرول کرتے ہوئے لکھا کہ بھارت کو دنیا میں سب سے امیر کرکٹ بورڈ تسلیم کیا جاتا ہے لیکن پچز خشک کرنے کے لئے ہمارے پاس پرانے اور سستے ہی طریقے موجود ہیں، کیوں؟۔

اس دوران ایک کرکٹ شائق نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مثال دیتے ہوئے لکھا کہ 2018 کے ایلیمینیٹر میچ کے دوران پچ کو سکھانے کے لئے بورڈ نے ہیلی کاپٹر کا استعمال کیا تھا۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں آئی سی سی نے 2024 سے 2027 تک کی انٹرنیشنل کرکٹ سائیکل کے لیے نیا ریونیو شیئرنگ ماڈل تجویز کیا ہے جس میں بھارتی بورڈ کو مجموعی طور پر 38.5 فیصد ادا ہوگا، انگلینڈ اور آسٹریلیا بالترتیب 6.89 اور 6.25 فیصد رقم کے حقدار ہوں گے، پاکستان کا شیئر 5.75 فیصد رکھا گیا ہے۔