news
English

آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کوترجیح دیں، بھارتی بورڈ کا پلیئرزکوانتباہ

رواں ہفتے جے شاہ نے پلیئرز کو ارسال کردہ خطوط میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا۔

آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کوترجیح دیں، بھارتی بورڈ کا پلیئرزکوانتباہ

بھارتی بورڈ نے پلیئرز کو آئی پی ایل کے بجائے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے کو ترجیح دینے پر زور دیا ہے۔ 
بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکریٹری جے شاہ نے سینٹرل کنٹریکٹ رکھنے والے ملکی کرکٹرز پر زور دیا ہے کہ وہ آئی پی ایل کو ڈومیسٹک کرکٹ پر ترجیح نہ دیں، ڈومیسٹک ایونٹس میں عدم شرکت پر انھیں شدید مضمرات کا سامنا رہے گا، گذشتہ دنوں شریاس آئر اور ایشان کشن نے رانچی ٹرافی کے آخری راؤنڈ میں شرکت نہیں کی ہے۔ 
رواں ہفتے جے شاہ نے پلیئرز کو ارسال کردہ خطوط میں اپنی تشویش سے آگاہ کیا تھا، ان کا کہنا تھا کہ یہ رجحان دیکھا گیا ہے کہ پلیئرز ڈومیسٹک کرکٹ کے بجائے آئی پی ایل کو فوقیت دے رہے ہیں جوکہ قومی کرکٹرز کے لیے مناسب عمل نہیں۔