news
English

350 لاکھ روپے کی بالز کرنے والے اسٹارک وکٹ سے محروم  

مچل اسٹارک کی خدمات کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریکارڈ 24 کروڑ 75 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں۔

350 لاکھ روپے کی بالز کرنے والے اسٹارک وکٹ سے محروم  

بھارت میں جاری انڈین پریمئرلیگ (آئی پی ایل) میں 350 لاکھ روپے کی بالز کرنے والے مچل اسٹارک اس بڑے ایونٹ میں تاحال وکٹ لینے سے محروم ہیں۔ 
آئی پی ایل کے مہنگے ترین پلیئر مچل اسٹارک تاحال اپنی قیمت سے انصاف نہیں کرپائے، ان کی خدمات کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے ریکارڈ 24 کروڑ 75 لاکھ روپے میں حاصل کی تھیں، اس طرح ایونٹ میں ایک گیند 7.3 لاکھ روپے میں پڑتی ہے، وہ اب تک 350 لاکھ روپے کی بالز کراچکے ہیں مگر ایک بھی وکٹ حاصل نہیں کرپائے۔ 
سن رائزرز حیدرآباد کے خلاف کولکتہ کے پہلے میچ میں اسٹارک نے 53 رنز دیئے اور پھر رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف میچ میں انھیں47 رنز کی پٹائی برداشت کرنا پڑی۔ 
اسٹارک کی صلاحیتوں پر کسی کو کوئی شک نہیں مگر فی الحال وہ آئی پی ایل میں جدوجہد کرتے دکھائی دے رہے ہیں اور تاحال کوئی خاص کامیابی حاصل نہیں کرپائے۔