news

آئی پی ایل میں وکٹ کیپر اُلٹا ٹراؤزر پہن کر میدان میں پہنچ گیا

احمد آباد: گجرات ٹائٹنز کے وکٹ کیپر وردھیمان ساہا بوکھلاہٹ میں الٹا ٹراؤزر پہن کر وکٹ کیپنگ کے لیے پہنچ گئے۔

آئی پی ایل میں وکٹ کیپر اُلٹا ٹراؤزر پہن کر میدان میں پہنچ گیا

اسے عجلت کہیں یا غفلت بھارت میں جاری آئی پی ایل میں لکھنؤ سپر جائنٹس کے خلاف میچ میں وردھیمان ساہا کو چوٹ لگی، جس کی وجہ سے ٹیم نے متبادل کے طور پر کے ایس بھارت کو میدان میں اتارنا چاہا مگر امپائرز نے اجازت نہیں دی، اس پر ٹیم مینیجمنٹ کو ساہا کو بلانا پڑا مگر وہ جلد بازی میں الٹا ٹراؤزر پہن کر میدان میں پہنچ گئے۔

انھیں دیکھ کر کپتان ہردیک پانڈیا اور محمد شامی نے قہقہہ لگایا، کمنٹیٹرز نے بھی اس مزاحیہ غلطی کی نشاندہی کی۔

میچ کے بعد وردھیمان ساہا نے کہا کہ میں تو مطمئن ہوکر کھانا کھارہا تھا جب مجھے میدان میں اترنے کو کہا گیا تو جلد بازی میں الٹا ٹراؤزر پہن لیا۔ سوشل میڈیا صارفین وردھیمان ساہا کی اس بوکھلاہٹ پر ملے جلے ردِ عمل کا اظہار کررہے ہیں۔