news
English

آئی پی ایل بمقابلہ پی ایس ایل: کون سی لیگ بہترہے، وسیم اکرم نےبتادیا  

قومی ٹیم کے سابق کپتان کے پاکستان سپر لیگ سے متعلق کمنٹس پر مداح نالاں۔

آئی پی ایل بمقابلہ پی ایس ایل: کون سی لیگ بہترہے، وسیم اکرم نےبتادیا  

قومی ٹیم کے سابق کپتان اور سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے انڈین پریمئیرلیگ (آئی پی ایل) اور پاکستان سپرلیگ (پی ایس ایل) کے حوالے سے ہونے والی بحث پر اپنی رائے دے دی۔ 
گزشتہ روز بھارتی اسپورٹس ویب سائٹ کو انٹرویو دیتے ہوئے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ میں دونوں لیگز میں ٹیموں کے ساتھ منسلک رہا ہوں، آئی پی ایل کا کوئی موازنہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سے نہیں ہے۔ 
ٓنہوں نے کہا کہ ’’پی ایس ایل صرف پاکستان میں بہت بڑا برانڈ ہے لیکن آئی پی ایل کو دنیا بھر فالو کیا جاتا ہے‘‘۔ 
سوئنگ کے سلطان سے جب کراچی کنگز اور کولکتہ نائٹ رائیڈرز میں سے کسی ایک ٹیم کو چننے کا کہا گیا تو وسیم اکرم نے دونوں ٹیموں کو چنا۔ 
دوسری جانب وسیم اکرم کے پاکستان سپر لیگ سے متعلق دئیے گئے بیان پر شائقینِ کرکٹ نالاں نظر آئے اور انہوں نے سابق کرکٹر پر تنقید کے نشتر بھی چلائے۔  
قبل ازیں گزشتہ روز ایک اسپورٹس پروگرام میں ان  سے سوال کیا گیا کہ پاکستان اور آسٹریلوی ٹیم میں کس کی کوچنگ کو ترجیع دیں گے؟
جس پر سوئنگ کے سلطان نے حیران کن جواب دیا تھا کہ میں کینگروز کی کوچنگ کرنا چاہوں گا۔،، 

واضح رہے کہ سابق کرکٹر اس وقت پاک آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوران کمنٹری پینل کا حصہ ہیں جبکہ پاکستان سپر لیگ میں معروف فرنچائز کراچی کنگز کے ڈائریکٹر کی ذمہ داریاں بھی نبھا رہے ہیں۔