news
English

آئی پی ایل2024: بولنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی  

فرنچائزز سے مشورے کے بعد بھارتی بورڈ نے قانون بدل ڈالا۔

آئی پی ایل2024: بولنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی گئی  

انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) 2024 کے سیزن کے آغاز سے قبل بھارتی بورڈ نے بولنگ قوانین میں بڑی تبدیلی کردی۔ 
کرک انفو کی رپورٹ کے مطابق دبئی میں انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کی نیلامی سے محض کچھ دیر قبل بھارتی بورڈ نے بولنگ قوانین میں تبدیلی متعارف کروائی ہے، جس میں فی اوور فاسٹ بولرزکو 2 باؤنسر کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔ 
بورڈ کا کہنا ہے کہ سید مشتاق علی ٹرافی کے دوران ایک اوور میں 2 باؤنسر کروانے کا تجربہ کیا گیا تھا جو کامیاب رہا، اس لیے اب آئی پی ایل 2024 کے سیزن میں اسے بطور قانون لاگو کیا جائے گا۔  
فرنچائزز سے مشورے کے بعد بھارتی بورڈ نے کھیل کے قوانین میں تبدیلی کی ہے۔ 
دوسری جانب بھارتی فاسٹ بولر جیادیو انادکٹ نے آئی پی ایل میں بولنگ قوانین میں تبدیلی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔  
واضح رہے کہ قانون میں تبدیلی کے بعد فرنچائزز پیٹ کمنز، مچل اسٹارک، جیرل کوٹزی، جوش ہیزل ووڈ جیسے تیز گیندبازوں کو ٹیم میں شامل کرنے کی خواہاں ہیں۔