news

سری لنکا سیریزکے لیے آئرلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، 2 نئی پلیئرزشامل

لورا ڈیلانی ایک بار پھر پوری سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی جو بیلفاسٹ اور ڈبلن میں منعقد ہوگی۔

سری لنکا سیریزکے لیے آئرلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا، 2 نئی پلیئرزشامل

سری لنکا سیریز کے لیے آئرلینڈ نے اسکواڈ کا اعلان کردیا جس میں دو نئی کھلاڑی شامل کی گئی ہیں۔ لورا ڈیلانی ایک بار پھر پوری سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی جو بیلفاسٹ اور ڈبلن میں منعقد ہوگی۔ 
تفصیلات کے مطابق آئرلینڈ نے سری لنکا کے خلاف ہوم گراؤنڈ پر آئندہ آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ سیریز کے لیے اپنی ٹیم کا اعلان کردیا ہے۔ سیریز میں پانچ وائٹ بال میچز شامل ہیں، جن میں تین ون ڈے میچز جاری آئی سی سی ویمنز چیمپئن شپ میں شامل ہیں۔  
لورا ڈیلانی ایک بار پھر پوری سیریز میں ٹیم کی قیادت کریں گی جو بیلفاسٹ اور ڈبلن میں منعقد ہوگی۔ آئرلینڈ کے مردوں کے اسٹار بلے باز ہیری ٹییکٹر کی چھوٹی بہن ایلس ٹییکٹر کے لیے یہ پہلی انٹرنیشنل کال ہے۔
کرسٹینا کولٹر ریلی بھی ڈیبیو کے لیے قطار میں موجود ہیں، جنہیں 11 اگست سے شروع ہونے والے دو ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچوں کے لیے 14 کھلاڑیوں کے اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔ 
آئرلینڈ کی ویمن ٹیم کے کوچ ایڈ جوائس ایک چیلنجنگ سیریز کی توقع رکھتے ہیں اور اپنے کھلاڑیوں پر زور دیتے ہیں کہ وہ سخت مقابلے کو قبول کریں۔ ان کا کہنا ہے کہ “ہمارے لئے ہر بین الاقوامی سیریز واقعی اہم ہے کیونکہ ہم جانتے ہیں کہ ہم ترقی دیکھنا چاہتے ہیں۔،،
ایڈ جوائس نے مزید کہا کہ نتائج کو دیکھنا ہمیشہ مشکل ہوتا ہے، خاص طور پر جب ایسی ٹیموں کے خلاف کھیلنا ہو جو ہم سے کہیں زیادہ بہتر درجہ بندی پر موجود ہیں۔،، 
سری لنکن ٹیم کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ "سری لنکا نے اپنی صلاحیتوں میں واقعی بہتری پیدا کی ہے، ہم واضح طور پر ان سے (آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ) کوالیفائر میں فائنل میں کھیلنے کی امید کر رہے تھے، لیکن وہاں تک نہیں پہنچ پائے۔ آپ جانتے ہیں، انہیں واضح طورپر کپتان چماری اتھاپاتھو میں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک مل گیا ہے، لیکن ان کے باقی کھلاڑی نوجوان اور با صلاحیت لگ رہے ہیں اور واقعی اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ اس لیے مجھے لگتا ہے کہ یہ دونوں ہمارے لیے بہت مشکل سیریز ہیں۔‘‘ 
یہ میچز آئرلینڈ کے لیے سری لنکا کی مضبوط ٹیم کے خلاف اپنی صلاحیتوں کو جانچنے اور بین الاقوامی سطح پر اپنی پیشرفت کا اندازہ لگانے کا ایک بہترین موقع فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔ 
آئرلینڈ کا ٹی 20 اسکواڈ:
لورا ڈیلانی (کپتان)، آوا کیننگ، کرسٹینا کولٹر ریلی، الانا ڈالزیل، ایمی ہنٹر، آرلین کیلی، گیبی لیوس، جین میگوائر، کارا مرے، لیہ پال، اورلا پرینڈرگاسٹ، یونا ریمنڈ ہوئی، فرییا سارجنٹ اور ربیکا اسٹوکیل۔ 
ون ڈے اسکواڈ:
لورا ڈیلانی (کپتان)، آوا کیننگ، الانا ڈالزیل، ایمی ہنٹر، آرلین کیلی، گیبی لیوس، جوانا لوفران، ایمی میگوائر، لیہ پال، اورلا پرینڈرگاسٹ، یونا ریمنڈ-ہوئے، فرییا سارجنٹ، ربیکا اسٹوکیل اور ایلس ٹییکٹر۔