news

آئرلینڈ نے زمبابوے کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

دونوں ملکوں کے درمیان تاریخ کا پہلا اور واحد ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔

آئرلینڈ نے زمبابوے کے خلاف اپنے پہلے ٹیسٹ کے لیے اسکواڈ کا اعلان کردیا

کرکٹ آئرلینڈ نے زمبابوے کے خلاف اپنے ڈیبیو ٹیسٹ میچ کے لئے پلیئنگ اسکواڈ کا اعلان کردیا۔ دونوں ملکوں کے درمیان تاریخ کا پہلا اور واحد ٹیسٹ 25 سے 29 جولائی تک بیلفاسٹ میں کھیلا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق پہلی بار ٹیسٹ کرکٹ کیلئے آئرلینڈ کا دورہ کرنے والی زمبابوے ٹیم 25 سے 29 جولائی تک واحد ٹیسٹ میچ میں آئرش ٹیم کیخلاف میدان میں اُترے گی۔ 
اس سے قبل مارچ 2024 میں، آئرلینڈ نے مکمل ٹیسٹ اسٹیٹس حاصل کرنے کے بعد ریڈ بال کرکٹ میں پہلی جیت درج کرکے تاریخ کی کتابوں میں اپنا نام درج کرایا تھا۔ 
یہ پہلا موقع ہوگا جب آئرلینڈ میں کوئی ٹیسٹ میچ ہوگا اور تقریباً 7 سال میں آئرش ٹیم کا ہوم گراؤنڈ پر دوسرا ٹیسٹ میچ ہوگا۔  
پہلی بار آئرلینڈ نے ٹیسٹ کرکٹ میں افغانستان کو شکست دے کر تاریخی جیت حاصل کی تھی، بعدازاں انہیں شکستوں کا منہ دیکھنا پڑا۔ 
آئرلینڈ کا اسکواڈ: 
اینڈریو بالبرنی (کپتان)، مارک ایڈیئر، کرٹس کیمفر، گیون ہوے، گراہم ہیوم، میتھیو ہمفریز، اینڈی میک برائن، بیری میک کارتھی، جیمز میک کولم، پی جے مور، پال اسٹرلنگ، ہیری ٹییکٹر، لورکن ٹکراور کریگ ینگ۔ 
زمبابوے کا اسکواڈ: 
کریگ ایروائن (کپتان)، برائن بینیٹ، جوناتھن کیمبل، ٹنڈائی چتارا، تاناکا چیونگا، جویلورڈ گمبی، رائے کائیا، کلائیو مداندے، ویلنگٹن مساکادزا، پرنس مسوور، بلیسنگ مزاربانی، ڈیون مائرز، رچرڈ نگاراوا، وکٹر نیاسوچی اورسیکٹر نیاسوچی۔