ایک انٹرویو میں محمد عرفان نے کہا کہ2012 کے دورہ بھارت کے دوران میں نے واضح طور پر محسوس کیا کہ گمبھیر مجھ سے خوفزدہ ہیں
کراچی: پاکستانی طویل القامت فاسٹ بولر محمد عرفان نے بھارتی اوپنر گوتم گمبھیر کاکیریئر ختم کرنے کا کریڈٹ خود کو دے دیا۔
ایک انٹرویو میں محمد عرفان نے کہا کہ2012 کے دورہ بھارت کے دوران میں نے واضح طور پر محسوس کیا کہ گمبھیر مجھ سے خوفزدہ ہیں، وہ میری فل لینتھ گیندوں کا سامنا ہی نہیں کرسکتے تھے، انھیں میں نے 3 مرتبہ آؤٹ کیا، نیٹس میں بھی وہ میری آنکھوں میں آنکھیں ڈالنے سے کتراتے تھے، اس ٹور میں میرے ہاتھوں درگت بننے کے بعد گوتم گمبھیر کا زوال شروع ہوگیا تھا۔