news
English

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ایک مضبوط ٹیم ہے، عرفان پٹھان

پاکستان کی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو آئندہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیاتھا۔

پاکستان ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے ایک مضبوط ٹیم ہے، عرفان پٹھان

عرفان پٹھان نے پاکستان کے ٹی 20 سکواڈ پر ردعمل دیتے ہوئے کاہ ہے کہ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے۔ 
سابق بھارتی کرکٹر عرفان پٹھان کا خیال ہے کہ پاکستان کے پاس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 مٰں جیتنے کے لیے ایک ٹھوس اور مضبوط ٹیم ہے، جو ان کے خطرناک مڈل آرڈر اور متاثر کن باؤلنگ اٹیک کو نمایاں کرتی ہے۔ 
ایک ٹاک شو میں بات چیت کرتے ہوئے، سابق بھارتی فاسٹ بولر نے باؤلنگ پاور پلے میں باقاعدگی سے حملہ کرنے کی پاکستانی ٹیم کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔ 
عرفان پٹھان نے کہا کہ فخر زمان اور اعظم خان درمیانی اوورز میں بہت خطرناک ثابت ہوں گے۔ شاہین آفریدی، نسیم شاہ اور محمد عامر اعلیٰ معیار کے پیسر ہیں۔ عماد وسیم بھی پاور پلے میں اچھی بولنگ کرتے ہیں۔ یہ ایک ٹھوس اور مضبوط ٹیم ہے‘‘ 
یاد رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی نے جمعرات کو آئندہ آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کیا تھا۔ 
پاکستانی ٹیم پہلے تین میچوں کی سیریز میں آئرلینڈ کا مقابلہ کرے گی، اس کے بعد ٹی 20 ورلڈ چیمپئن انگلینڈ کے خلاف چار میچوں کی ٹی 20 سیریز کھیلے گی۔ 
آئی سی سی کی 24 مئی کی ڈیڈ لائن کو پورا کرنے کے لیے 22 مئی کو لیڈز میں ہونے والے پہلے ٹی 20 کے بعد اگلے ماہ ہونے والے آئی سی سی مینزٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کو کم کرکے 15 کھلاڑیوں پر مشتمل کیا جائے گا۔ 
قومی سلیکشن کمیٹی نے حارث رؤف، حسن علی اور سلمان علی آغا کو 18 کھلاڑیوں پر مشتمل اسکواڈ میں واپس بلایا ہے۔ اسامہ میر اور زمان خان اسکواڈ میں جگہ نہیں بناپائے۔ 
حارث رؤف اور اعظم خان انجری کے باعث نیوزی لینڈ کے ساتھ حال ہی میں خٹم ہونے والی ٹی 20 سیریز سے باہر ہوگئے تھے جبکہ محمد عرفان خان اور محمد رضوان کو آرام دیا گیا۔ فٹنس کے جائزے کے بعد، چاروں کھلاڑیوں نے صحتیابی کے عمل میں بہتری دکھائی ہے، جس سے آئندہ سات ٹی 20 میچزکے لیے ان کی دستیابی کی امیدیں بڑھ رہی ہیں۔ 
آئرلینڈ اور انگلینڈ کے ساتھ شیڈول سیریز کے لیے پاکستانی اسکواڈ: 

بابر اعظم (کپتان)، محمد رضوان، صائم ایوب، فخر زمان، عرفان خان نیازی، افتخار احمد، عثمان خان، اعظم خان، شاداب خان، عماد وسیم، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، حارث رؤف، عباس آفریدی، ابرار احمد، حسن علی اور سلمان علی آغا۔