news
English

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ! عرفان پٹھان کے پاکستان کی ہارپربھنگڑے

اگراردو کے محاورے "بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ" کا کوئی چہرہ ہوتا تو یقیناً وہ عرفان پٹھان جیسا ہوتا، سوشل میڈیا صارفین

بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ! عرفان پٹھان کے پاکستان کی ہارپربھنگڑے

سابق بھارتی کرکٹرعرفان پٹھان سمیت دیگر بھارتی افغانستان کے ہاتھوں پاکستان کی شکست پر خوشی سے نہال نظر آئے۔ 
بھارت کے سابق آل راؤنڈر عرفان پٹھان نے چنئی کے چدمبرم اسٹیڈیم میں پاکستان کے خلاف افغانستان کی تاریخی فتح کے بعد افغان کھلاڑیوں کے ساتھ جشن منایا۔
عرفان پٹھان جو ورلڈ کپ میں آئی سی سی براڈ کاسٹر کے طور پر کام کر رہے ہیں، میچ کے بعد اسٹیڈیم میں افغان کرکٹر راشد خان کے ساتھ بھنگڑا ڈالنے پہنچ گئے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہے۔ 
عرفان پٹھان نے اپنے ایکس پیغام میں افغان کھلاڑیوں کے ساتھ ڈانس کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ راشد خان نے اپنا اور میں نے اپنا وعدہ پوار کردیا۔ 
عرفان پٹھان نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ واضح طور پر آج ایک بہتر ٹیم جیت گئی۔ پاکستان کے خلاف شاندار فتح پر افغانستان کو شاباش۔،،
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین اور کرکٹ کے شائقین نے سابق بھارتی آل راؤنڈر کا خوب مذاق اڑایا، سوشل میڈیا صارفین نے اس بات پر زور دیا کہ ایک براڈکاسٹر کے طور پر، انہیں ایک خاص حد تک پیشہ ورانہ غیر جانبداری کو برقرار رکھنا چاہیے تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ اگراردو کے محاورے "بیگانی شادی میں عبداللہ دیوانہ" کا کوئی چہرہ ہوتا تو یقیناً وہ عرفان پٹھان جیسا ہوتا۔