news
English

ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں کافی لوگ، عرفان پٹھان کا طنز

کرکٹ کے مداحوں نے بھی سابق بھارتی بولر کو کرارا جواب دے دیا۔

ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں کافی لوگ، عرفان پٹھان کا طنز

سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر عرفان پٹھان نے ایک بار پھر لفظی جنگ چھیڑ دی۔ 
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر(ایکس) پر ٹوئٹ کرتے ہوئے سابق بھارتی پیسر نے طنز کیا کہ “لوگ ہماری مہمان نوازی سے حیران ہیں، ہم صرف کرکٹ ہی نہیں زندگی کے ہر شعبے میں بہترین میزبان ہیں۔،، 
انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ورلڈکپ کھیلنے آنے والی تمام ٹیموں کے لیے یہ یادگار ٹورنامنٹ ہوگا۔ 
سابق کرکٹر کے اس ٹوئٹ کچھ مداحوں نے اسے طنزیہ قرار دیا جبکہ کچھ نے عرفان پٹھان کو یاد کروایا کہ حیدرآباد میں قومی ٹیم کے آمد پر واحد پاکستانی چاچا بشیر استقبال کے لئے ائیر پورٹ پر پاکستانی جھنڈے کے ہمراہ نعرے لگارہے تھے تو انہیں سیکیورٹی اہلکاروں نے جھنڈا لہرانے سے روک دیا تھا۔ 
دوسری جانب خان نامی صارف نے ٹوئٹ میں رپلائی کرتے ہوئے لکھا کہ ایشیاکپ میں اگر بھارت آتا وہ بھی ہماری مہمانوازی دیکھتا۔ 
ایک صارف نے لکھا کہ کیا آپ کراچی ٹیسٹ بھول گئے جہاں آپ نے ہیٹرک کی تھی تو ہجوم نے کتنا سراہا تھا، مہمان نوازی تو خوب کی تھی جہاں آپ گئے تھے، لیکن سمجھ نہیں آتا آپ اتنے زہریلے کیوں ہو جاتے ہو!۔