news
English

اس بارکےورلڈکپ میں2019 کےمقابلے میں زیادہ چیلنجز درپیش ہیں، انگلش کپتان

انگلینڈ کے وائٹ بال ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا ہے کہ بھارت میں شیڈول 50 اوورز کے ورلڈکپ کے ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے بہت چیلنجز کا سامنا ہے۔

اس بارکےورلڈکپ میں2019 کےمقابلے میں زیادہ چیلنجز درپیش ہیں، انگلش کپتان

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر نے کہا ہے کہ اکتوبر میں ٹورنامنٹ شروع ہونے سے پہلے صرف 13 ون ڈے شیڈول ہیں، ہماری ٹیم کے پاس سال 2019 کے مقابلے میں زیادہ “چیلنجز” ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ورلڈکپ سے قبل ٹیم کے پاس زیادہ میچ نہیں ہیں اس لیے کوشش ہے کہ کچھ پوزیشنز کو واضح کریں اور کھلاڑیوں کو اعتماد دیں۔

انگلش ٹیم کو جنوبی افریقہ، بنگلہ دیش، نیوزی لینڈ اور آئرلینڈ سے مقابلہ کرنا ہے اور اس بات کا امکان بہت کم ہے کہ بٹلر فل اسٹرینتھ ٹیم کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔

واضح رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز نیوزی لینڈ کی ٹیسٹ سیریز ختم ہونے کے محض ایک روز بعد شروع ہوگی جس کے باعث بین ڈکٹ، ول جیکس، ہیری بروک، اولی اسٹون اور جو روٹ جیسے کھلاڑیوں کی شمولیت کے امکانات کم ہیں۔

خیال رہے کہ آئن مورگن کی قیادت سے دستبراری کے بعد جوز بٹلر کو انگلش ٹیم کی کمان سونپی گئی تھی۔