news
English

اسلام آبادیونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ

میچ منسوخ ہونے سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ مل گیا

اسلام آبادیونائیٹڈ اور پشاور زلمی کا میچ بارش کے باعث منسوخ فوٹو: پی ایس ایل

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلے جانے والا میچ بارش کے باعث منسوخ کردیا گیا ہے۔ 

پاکستان سپر لیگ کے چوتھے ایڈیشن کے دوسرے مرحلے میں راولپنڈی اسٹیڈیم میں 13واں میچ اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان کھیلا جانا تھا تاہم جڑواں شہروں میں مسلسل بارش کے باعث میچ کا ٹاس بھی نہ ہوسکا جس کے بعد یہ میچ منسوخ کردیا گیا۔

راولپنڈی میں دن بھر جاری رہنے والی بارش کی وجہ سے گراؤنڈ کی آؤٹ فیلڈ میچ کے قابل نہ رہی اور امپائرز نے ٹاس کے مقررہ وقت کے تقریباً 10 منٹ میچ منسوخی کا اعلان کیا۔

بارش کے باعث میچ منسوخ ہونے سے اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کو ایک ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔ گزشتہ روز راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کے درمیان بارش کی وجہ سے میچ 12، 12 اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں پشاور زلمی نے زبردست مقابلے کے بعد لاہور قلندرز کو شکست دے دی تھی۔

واضح رہے پاکستان سپر لیگ کے پانچویں ایڈیشن کا 14واں میچ کل اسلام آباد یونائیٹڈ اور کراچی کنگز کے درمیان راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا۔