news

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوبارہ ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل کرلیں

لاہور: پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز کے لیے اسلام آباد یونائیٹڈ نے ایک بار پھر ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل کرلیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ نے دوبارہ ایلکس ہیلز کی خدمات حاصل کرلیں

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے تصدیق کی ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 7میں سخت بائیو سیکیور ببل کو جواز بناکر ٹورنامنٹ چھوڑ جانے والے ایلکس ہیلز پشاور زلمی کے خلاف دوسرے الیمنیٹر میچ میں ایک بار پھر ٹیم کو دستیاب ہونگے۔

ذرائع کے مطابق ہیلز کو قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں کیونکہ ان کا بگ بیش لیگ میں کووڈ ٹیسٹ پازیٹو آیا تھا اور رولز کے مطابق اگر 28 روز میں کوئی کھلاڑی کووڈ کا شکار ہوکر آئسولیشن میں رہ چکا ہو تو اسے دوبارہ  قرنطینہ کرنے کی ضرورت نہیں۔

ترجمان اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی واضح کیا ہے کہ بگ بیش لیگ کے آخر میں ہیلز کا ٹیسٹ پازیٹو آچکا ہے لہذا اب وہ براہ راست میچ کھیلنے کے لیے دستیاب ہوں گے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ اور پشاور زلمی کے درمیان ایلیمینٹر ون کا میچ بدھ کی شام ساڑھے 7 بجے کھیلا جائے گا۔ اس میچ میں کامیابی کی صورت میں اسلام آباد یونائیٹڈ 25 فروری کو ملتان اور لاہور کے میچ میں شکست کھانے والی ٹیم سے کھیلے گی۔