news
English

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کومینیجڈ آئسولیشن ختم کرنے کی اجازت مل گئی

قومی اسکواڈ منگل کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کومینیجڈ آئسولیشن ختم کرنے کی اجازت مل گئی فوٹو: پی سی بی

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی۔

نیوزی لینڈ میں موجود قومی اسکواڈ کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کی اجازت مل گئی۔ 52 ارکان کل کرائسٹ چرچ کی مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ دیں گے، نویں روز کورونا ایکٹیو کیس رپورٹ ہونے والے ایک کرکٹر ابھی کرائسٹ چرچ میں اپنی آئسولیشن کی مدت مکمل کرتے ہی کوئنز ٹاؤن میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرلیں گے۔

قومی اسکواڈ منگل کو مینیجڈ آئسولیشن چھوڑ کر قریبی ہوٹل پہنچ جائے گا، جہاں کچھ گھنٹے آرام کے بعد اسکواڈ منگل کو کرائسٹ چرچ سے کوئنز ٹاؤن روانہ ہوجائے گا، مینیجڈ آئسولیشن چھوڑنے کے بعد کھلاڑی اوراسپورٹ اسٹاف پر کورونا ایس او پیز لاگو نہیں ہوں گی، یاد رہے کہ اتوار کے روز قومی اسکواڈ کی لی گئی کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ بھی منفی آئی ہے، ان تمام ارکان کا آخری ہیلتھ چیک اپ کل ہوگا، کرائسٹ چرچ میں موجود 43 ارکان کی ٹیسٹنگ اتوار کے روز ہوئی تھی، ایک رکن آکلینڈ سے کوئنز ٹاؤن میں اسکواڈ کو جوائن کرے گا۔