news
English

’’جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا‘‘  

سال 2012 میں پہلی مرتبہ آسٹریلوی کھلاڑی گلین میکسویل نے آئی پی ایل میں شرکت کی تھی۔

’’جب تک چلنے کے قابل ہوں اسوقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا‘‘  

آسٹریلیا کے باصلاحیت آل راؤنڈر گلین میکسویل نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) کے حوالے سے دلچسپ بیان دے دیا۔ 
مقامی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلیا کو ورلڈکپ 2023 جتوانے میں اہم کردار ادا کرنے والے گلین میکسویل نے کہا کہ جب تک چلنے کے قابل ہوں اس وقت تک آئی پی ایل کھیلوں گا۔
 
انہوں نے کہا کہ میرے کیرئیر کیلئے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) ہمیشہ ہی بہت اچھا رہا ہے، میں جن لوگوں سے ملا اور جن کوچز کے تحت کھیلا وہ بین الاقوامی کرکٹ میں نمایاں نام تھے۔  
آسٹریلوی آل راؤنڈر نے کہا کہ آپ مسلسل دو ماہ تک ڈی ویلیئرزاور کوہلی جیسے بڑے کھلاڑیوں کے ساتھ کھیلتے ہیں، جس سے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔  
گلین میکسویل نے سال 2012 میں پہلی مرتبہ دہلی ڈیئر ڈیولز (کیپٹلز) کیلئے آئی پی ایل کا پہلا سیزن کھیلا تھا بعدازاں ممبئی انڈینز کا حصہ بنے تھے۔ 
آسٹریلوی آل راؤنڈر گزشتہ تین سیزنز سے رائل چیلنجر بنگلور کی ٹیم کا حصہ ہیں، گزشتہ برس وہ 14.25 کروڑ بھارتی روپے میں نیلام ہوئے تھے۔ 
واضح رہے کہ آسٹریلوی کرکٹر بگ بیش لیگ (بی بی ایل) کے افتتاحی میچ میں میلبرن اسٹارز کی قیادت کریں گے۔