بھارتی ٹیم نے یشسوی جیسوال اور شیوم دوبے کی شاندار اننگز کی بدولت صرف 15.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔
بھارت میں جاری تین میچز کی ٹی20 سیریز میں ہندوستان نے افغانستان کو دوسرا میچ بھی ہرادیا، یشوی جیسوال اور شیوم دوبے کی شاندار بلے بازی نے بھارتی کی فتح میں اہم کردار ادا کیا جبکہ اکشر پٹیل کو پلیئر آف دی میچ قراردیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹیم انڈیا نے اندورمیں کھیلے گئے ٹی20 میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ اس طرح ہندوستانی ٹیم نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کر لی۔ ہندوستان کی جانب سے یشوی جیسوال اور شیوم دوبے نے نصف سنچریاں اسکور کیں۔
بھارتی ٹیم نے اتوار کے روز اندور میں کھیلے گئے ٹی20 میچ میں افغانستان کو 6 وکٹوں سے شکست دے دی۔ بھارت کو جیت کے لیے 173 رنز کا ہدف ملا تھا۔ روہت شرما کی قیادت میں ہندوستانی ٹیم نے یشسوی جیسوال اور شیوم دوبے کی شاندار اننگز کی بدولت صرف 15.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کر لیا۔ اکشر پٹیل نے دو وکٹیں حاصل کیں اور انہیں مین آف دا میچ قرار دیا گیا۔ اس طرح ٹیم انڈیا نے 3 ٹی20 میچز کی سیریز میں 2-0 سے برتری حاصل کرلی۔
بھارت کی جانب سے یشسوی جیسوال نے 34 گیندوں پر سب سے زیادہ 68 رنز اسکور کئے۔ اس نوجوان اوپنر نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 6 چھکے لگائے۔ جبکہ شیوم دوبے نے بھی 32 گیندوں پر 63 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔
ویرات کوہلی نے 16 گیندوں پر 29 رنز کی عمدہ اننگز کھیلی تاہم کپتان روہت شرما اور وکٹ کیپر بلے باز جیتیش شرما صفر پر آؤٹ ہوگئے۔
افغانستان کی جانب سے کریم جنت سب سے کامیاب بولر رہے۔ انہوں نے ٹیم انڈیا کے 2 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ فضل اللہ فاروقی اور نوین الحق کو ایک، ایک کامیابی ملی۔
اس سے قبل بھارتی کپتان روہت شرما نے ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا۔ افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 172 رنز بنائے، افغانستان کی جانب سے آل راؤنڈر گلبدین نائب نے 35 گیندوں پر سب سے زیادہ 57 رنز بنائے۔ انہوں نے اپنی طوفانی اننگز میں 5 چوکے اور 4 چھکے لگائے۔ بھارت کے ارشدیپ سنگھ نے4 اوورز میں 32 رنز دے کر 3 بلے بازوں کو اپنا شکار بنایا۔ اس کے علاوہ اکشر پٹیل اور روی بشنوئی کو دو، دو کامیابیاں ملی۔ شیوم دوبے نے ایک وکٹ اپنے نام کی۔