news
English

عامرکا بغیرگیندکے بولنگ ایکشن سب کوبھاگیا،شاہین کی وائٹ بال سےپریکٹس

عامر جمال کی بغیر گیند کے بولنگ کرانے کی ایکٹنگ سے سب کے چہرے پر مسکراہٹ پھیل گئی جبکہ شاہین آفریدی کو بارش کے باعث وقفے کے دوران گرائونڈ میں وائٹ بال سے کیچ لینے کی پریکٹس کرتے دیکھا گیا۔

عامرکا بغیرگیندکے بولنگ ایکشن سب کوبھاگیا،شاہین کی وائٹ بال سےپریکٹس

عامر جمال کی آسٹریلوی بیٹر سے چھیڑ چھاڑ اور مزاحییہ انداز کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، پاکستانی بولر نے بغیر گیند کے اصلی انداز اپناتے ہوئے بولنگ کا ایکشن دیا جبکہ کمنٹیٹرز بھی ری پلے میں دیکھ کر عامر جمال کی ایکٹنگ سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دئیے۔
تفصیلات کے مطابق سڈنی کرکٹ گراؤنڈ (ایس سی جی) میں آسٹریلیا اور پاکستان کے درمیان تیسرے ٹیسٹ کا دوسرا دن بارش کی وجہ سے شدید متاثر ہوا، صرف 46 اوورز کا کھیل ہوسکا۔ اوپننگ بلے باز ڈیوڈ وارنر اور عثمان خواجہ نے بغیر کسی نقصان کے 6 رنز پر اننگز کا آغاز کیا۔ 13ویں اوور میں عامر جمال کی گیند پر سلپ میں صائم ایوب کے ہاتھ سے وارنر کا کیچ ڈراپ ہوگیا جس سے انہیں نئی زندگی ملی، تاہم وہ زیادہ دیر وکٹ پر ٹک نہیں پائے اور اگلے ہی اورر میں آئوٹ ہوگئے۔ 
عامر جمال، جنہوں نے عثمان خواجہ کو 47 رنز پر آؤٹ کیا، پانی کے وقفے کے بعد کچھ ہلکے پھلکے مذاق کے موڈ میں نظر آئے۔ ان کاآٹھواں اوور شروع ہوا تو وہ ہاتھ میں گیند لیے بغیر دوڑتے ہوئے آئے اور درمیان میں رک گئے، جس سے لیبوشن، امپائرز اور ہجوم حیران رہ گیا کیونکہ عامر جمال کی ایکٹنگ کو سب سچ سمجھ بیٹھے۔
 
عامر جمال کی اس دلچسپ ایکٹنگ کو بیٹر، کیپر، فیلڈر، ایمپائر اور کمنٹیٹرز سمیت ہر کوئی سچ مچ بولنگ کا آغاز سمجھ رہا تھا مگر اصل میں 
فاسٹ بولر کے ہاتھ میں گیند موجود نہیں تھی، انہوں نے بالکل اصلی انداز اپناتے ہوئے بولنگ کرانا شروع کی جس کو بیٹر اور کیپر بھی سچ سمجھ گئے اور گیند کا سامنا کرنے کو تیار ہوگئے۔عامر جمال نے بالکل عین وقت پر اپنے ہاتھ کھول کر دکھائے کہ ان کے پاس تو گیند ہی نہیں ہے جس پر کمنٹیٹرز بھی حیران رہ گئے۔ بعدازاں سب کے چہعرے پر مسکراہٹ پھیل گئی، کمنٹیٹرز بھی ری پلے میں دیکھ کر عامر جمال کی ایکٹنگ سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دیے۔ 
دوسری جانب سڈنی میں بارش کی وجہ سے کھیل میں خلل پڑنے کے بعد، آسٹریلیا کے 2 وکٹوں کے نقصان پر 116 رنز بن سکے، اسٹیو اسمتھ اور مارنس لیبوشگن بالترتیب 6 اور23 کے اسکور کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔ 
سڈنی کرکٹ گرائونڈ میں میچ رکنے کے بعد شاہین آفریدی کو سفید گیند سے کیچ لینے کی مشق کرتےدیکھا گیا جس کے بارے میں مبصرین کا کہنا ہے کہ شاہین خود کو مصروف رکھنے کے لیے وقت کا بہترین استعمال کر رہے ہیں۔

بارش کے باعث ہونے والے وقفے کے درمیان، شاہین آفریدی، جنہیں نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کی تیاری کے لیے تیسرے ٹیسٹ سے آرام دیا گیا تھا، کو ایس سی جی میں سفید گیند کے ساتھ پریکٹس کرتے دیکھا گیا۔