news
English

دی ہنڈریڈ لیگ میں بابراعظم کے پک نہ ہونے پر جیمزاینڈرسن حیران

انگلینڈ کے لیجنڈری فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے دی ہنڈریڈ میں بابراعظم کو کسی فرنچائز کی جانب سے پک نہ کرنے پر حیرانی کا اظہار کیا ہے۔

دی ہنڈریڈ لیگ میں بابراعظم کے پک نہ ہونے پر جیمزاینڈرسن حیران

برطانوی نشریاتی ادارے بی بی سی کی پوڈ کاسٹ میں گفتگو کرتے ہوئے انگلش پیسر جیمز اینڈرسن نے کہا کہ ٹورنامنٹ کے فرنچائزرز لیگ کے آغاز سے قبل ہی اس بات یقینی بناتے ہیں کہ بابراعظم ان کی ٹیم کا حصہ بنیں۔

جس پر میزبان نے سوال کیا کہ بابراعظم کو کیوں نہیں پک کیا گیا؟ کیا ان کی قیمت بہت زیادہ تھی؟

اس موقع پر اینڈرسن نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ میں ہوتا تو بابراعظم کی دوگنی قیمت پر اپنی فرنچائز میں شامل کرتا، مجھے لگتا ہے کہ ان کی پورے ایونٹ میں دستیابی کا مسئلہ رہا ہوگا جس کے باعث انہیں منتخب نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ برس ڈرافٹ میں کپتان بابراعظم کی بولی نہیں لگائی گئی تھی کیونکہ ٹورنامنٹ کے دوران پاکستان کو بین الاقوامی میچز کھیلنا تھے۔ ان کی رواں سال بھی ایک لاکھ 25 ہزار یوروز ریزرو بولی لگائی گئی تھی۔