news
English

جیمزاینڈرسن کاویسٹ انڈیزکےخلاف ٹیسٹ میچ کے بعدریٹائرمنٹ پرغور

انگلش فاسٹ بولر جیمز اینڈرسن نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں اپنے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔

جیمزاینڈرسن کاویسٹ انڈیزکےخلاف ٹیسٹ میچ کے بعدریٹائرمنٹ پرغور

جیمز اینڈرسن اپنی ریٹائرمنٹ پر غور کر رہے ہیں کیونکہ آخری ٹیسٹ قریب آ رہا ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے تیز گیند باز جیمز اینڈرسن نے ٹیسٹ کرکٹ سے اپنی ریٹائرمنٹ کے بارے میں کھل کر اظہارِخیال کیا ہے کہ جب وہ اپنے ذہن میں ایک اور دہائی تک کھیلنے کے قابل محسوس کرتے ہیں، وہ اپنی صورتحال کی حقیقت کو تسلیم کرتے ہیں۔ لیجنڈری فاسٹ باؤلر ویسٹ انڈیز کے خلاف 10 جولائی سے لارڈز کرکٹ گراؤنڈ میں شروع ہونے والے پہلے ٹیسٹ کے بعد ریٹائر ہونے والے ہیں۔
امکان ہے کہ ٹیسٹ کرکٹ سے وہ اپنی 42ویں سالگرہ کے موقع پر ریٹائر ہو جائیں گے۔ 
دی ٹیلنڈرز پوڈ کاسٹ کے ایک ایپی سوڈ کے دوران بات چیت کرتے ہوئے جیمز اینڈرسن نے ریٹائرمنٹ کے بارے میں اپنے ملے جلے جذبات کا اظہار کیا۔  
ان کا کہنا تھا کہ "میرے دماغ میں، مجھے لگتا ہے کہ میں 10 سال تک کھیل سکتا ہوں۔ ظاہر ہے، مجھے احساس ہے کہ یہ حقیقت پسندانہ نہیں ہے۔ کچھ دن میں جاگتا ہوں اور خواہش کرتا ہوں کہ میں ریٹائر نہ ہو رہا ہوں۔ نوے فیصد وقت میں اس سے خوش ہوں۔ کھیلوں میں بہت سے لوگوں کو 40 سال کی عمر سے زیادہ وقت تک کھیل کر ریٹائر ہونے کا موقع ملتا ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔"  
کرکٹ کے میدان میں اپنا کیریئرجاری رکھنے کے اپنے عزم کے باوجود، اینڈرسن نے اعتراف کیا کہ کچھ ایسے لمحات بھی تھے جب انہوں نے کھیل سے الگ ہونے پر غور کیا۔  
ان کا کہنا تھا کہ "میدان میں دو یا تین بار ایسے لمحات آئے ہیں جب میں نے سوچا کہ مجھے اب مزید نہیں کھیلنا چاہیے، مگر ہر بار اس کھیل کی کشش مجھے دوبارہ گرائونڈ میں لے آتی ہے۔ 
انہوں نے بیرونی دباؤ اور کھیل میں اپنی لمبی اننگز کے بارے میں پوچھے جانے والے مسلسل سوالات پر بھی بات کی۔ 
ان کا کہنا تھا کہ "یہ بیرونی شور تھا جو بڑھاپے کے ساتھ آتا ہے۔ پچھلے چھ سالوں سے، یا اس سے بھی زیادہ وقت سے، یہ ہو رہا ہے، میں سوچتا ہو کہ آپ کب تک میدان میں چل سکتے ہیں؟ میں نے خود سے بھی کئی بار سوال کیا، یقیناً پچھلے چند سالوں سے، کافی حد تک معاملہ خراب ہو رہا ہے، اور اب میں سوچتا ہوں کہ واقعی مجھے کرکٹ کو خیرباد کہہ دینا چاہیے۔" 
غور طلب ہے کہ اپنے شاندار کیریئر کے دوران اینڈرسن نے 187 ٹیسٹ میچوں میں انگلینڈ کی نمائندگی کرتے ہوئے 700 سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں۔ وہ اس کھیل کے لیجنڈز میں سے ایک ہیں، ان کے علاوہ صرف سری لنکا کے متھیا مرلی دھرن 800 وکٹیں اور آسٹریلیا کے شین وارن  708 وکٹیں  ٹیسٹ کرکٹ میں زیادہ وکٹیں لے چکے ہیں۔