news
English

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر جسپریت بمراہ پرجرمانہ عائد  

بھارتی فاسٹ بولر کا گزشتہ 24 مہینوں میں یہ پہلا جرم تھا جس وجہ سے ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا۔

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی پر جسپریت بمراہ پرجرمانہ عائد  

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کے قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر جسپریت بمراہ پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ 
حیدرآباد میں کھیلے گئے ٹیسٹ میچ کی دوسری اننگز کے 81ویں اوور میں جسپریت بمراہ نے جان بوجھ کر انگلش بیٹر اولی پوپ کے راستے میں قدم رکھا اور جسمانی طور پر انہیں روکنے کی کوشش بھی کی جس پر اولی پوپ نے امپائر سے شکایت بھی کی۔ 
انگلش بلے باز اولی پوپ اس وقت 196 رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔ 
قواعد و ضوابط کے مطابق جسپریت بمراہ آئی سی سی کوڈ آف کنڈیکٹ کے لیول 1 کے مرتکب ہوئے ہیں اور انہوں نے میچ ریفری رچی رچرڈسن کی جانب سے لگائے گئے جرمانے کو قبول بھی کیا ہے۔ 
بھارتی فاسٹ بولر کا گزشتہ 24 مہینوں میں یہ پہلا جرم تھا جس وجہ سے ان کے ریکارڈ میں ایک ڈی میرٹ پوائنٹ شامل کیا گیا ہے۔ 
کوڈ آف کنڈکٹ کے لیول 1 کے تحت کھلاڑی پر میچ کا 50 فیصد جرمانہ عائد کیا جاتا ہے اور ایک یا دو ڈی میرٹ پوائنٹس شامل کیے جاتے ہیں۔