news
English

جویریہ رؤف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

جویریہ رئوف نے 2013 سے 2021 کے درمیان چار ون ڈے اور 13 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی

جویریہ رؤف کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

پاکستانی ٹیم کی خاتون کرکٹر جویریہ رؤف نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا۔ 
انہوں نے 2013 سے 2021 کے درمیان چار ون ڈے اور 13 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمائندگی کی۔ 
جویریہ رؤف نے 2012 میں آئی سی سی ویمنز ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران جنوبی افریقہ کے خلاف اپنے ٹی20 کیریئر کا آغاز کیا جبکہ انہوں نے اپنا پہلا ون ڈے انٹرنیشنل 2013 میں آئرلینڈ کے خلاف کھیلا تھا۔ 
خاتون کرکٹر نے 2011 میں اپنے کیریئر کی ابتدا کی تھی اور 12 برس پر محیط  کیریئر میں انہوں نے مختلف ڈومیسٹک مقابلوں میں حصہ لیا۔ 
جویریہ رؤف کا کہنا ہے کہ پرانی یادوں اور شکریہ کے جذبات کے ساتھ  میں بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کررہی ہوں۔ یہ اتار چڑھاؤ کے ساتھ ایک اچھا سفر رہا ہے۔ میں اپنے ملک کی اعلیٰ ترین سطح پر نمائندگی کرنا ایک اعزاز سمجھتی ہوں اور میں پاکستان کرکٹ بورڈ کی شکر گزار ہوں جس نے مجھے یہ تمام مواقع فراہم کیے۔