news

پاکستان سے محبت کا اظہار، شیہان نے ورلڈکپ 1992کی شرٹ پہن لی

شیہان نے دوبارہ پاکستان آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی یہاں کھیلنے کیلیے آئیں گی

پاکستان سے محبت کا اظہار، شیہان نے ورلڈکپ 1992کی شرٹ پہن لی PHOTO: Twitter

سری لنکن کرکٹر شیہان جے سوریا نے پاکستان سے محبت کے اظہار کیلیے ورلڈکپ 1992فاتح ٹیم کی شرٹ زیب تن کرکے ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کردی۔

شیہان نے مہمان نوازی، فول پروف سیکیورٹی اور شاندار ماحول پر پاکستان کا شکریہ ادا کیا، شیہان نے دوبارہ پاکستان آنے کا عزم ظاہر کرتے ہوئے امید ظاہر کی کہ دیگر ملکوں کی ٹیمیں بھی یہاں کھیلنے کیلیے آئیں گی۔