news

جوروٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈ کرکٹرز کو بھی پیچھے چھوڑدیا

انگلش بلے باز جو روٹ نے یہ سنگ میل ویسٹ انڈیز کے خلاف ایجبسٹن میں کھیلے گئے تیسرے ٹیسٹ میچ کے دوران حاصل کیا۔

جوروٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں لیجنڈ کرکٹرز کو بھی پیچھے چھوڑدیا

جوروٹ نے ٹیسٹ کرکٹ میں اہم سنگ میل عبورکرنیوالے لیجنڈزکو پیچھے چھوڑدیا۔ انگلینڈ کے اسٹار بیٹر جو روٹ آئی سی سی ٹیسٹ چیمپئن شپ کے تینوں دورانیہ میں ایک ہزار سے زائد رنز بنانے والے پہلے کھلاڑی بن گئے، اس طرح انھوں نے نئی تاریخ رقم کردی ہے۔ 
تفصیلات کے مطابق ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں روٹ نے 87 رنز اسکور کیے جس سے ان کے رواں ٹیسٹ چیمپئن شپ دورانیہ میں کھیلے گئے 13 میچز میں رنز کی تعداد 1023 ہوگئی ہے۔ 
اس سے قبل پہلی اور دوسری ٹیسٹ چیمپئن شپ میں بھی جوروٹ ایک ہزار سے زائد رنز بنانے میں کامیاب رہے تھے، رواں دورانیہ میں وہ سب سے زیادہ ٹیسٹ رنز بنانے والے کرکٹرز میں دوسرے نمبر پر ہیں، ٹاپ پر فی الحال بھارت کے یشاسوی جیسوال 1028 رنز کے  ساتھ موجود ہیں۔ 
انگلش بلے باز جو روٹ نے اپنی اننگز کے دوران ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ برائن لارا کے مجموعی 11,953 رنز کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ 
12,000 ٹیسٹ رنز بنانے والے سب سے کم عمر کھلاڑی۔
33 سال 13 ن – الیسٹر کک۔ 
33سال 210دن - جو روٹ۔
35 سال 176 دن – سچن ٹنڈولکر۔
35 سال 214 دن – رکی پونٹنگ۔
36 سال 32 دن – جیک کیلس۔
37 سال 68 دن – کمارا سنگاکارا۔
37 سال 339 دن – راہول ڈریوڈ۔
سچن ٹنڈولکر اور رکی پونٹنگ دونوں نے اپنی 247ویں اننگز میں 12000 رنز مکمل کرنے کا سنگِ میل عبورکیاتھا۔