news
English

جونز نے پاکستان کی کوچنگ کا امکان مسترد کردیا

پی ایس ایل میں بابر اعظم کی کوچنگ خوشگوار تجربہ ثابت ہوئی

جونز نے پاکستان کی کوچنگ کا امکان مسترد کردیا فوٹو: اے ایف پی

ڈین جونز نے پاکستان ٹیم کی کوچنگ کا امکان مسترد کردیا، سابق آسٹریلوی ٹیسٹ کرکٹر کا کہنا ہے کہ دوبارہ کبھی اس عہدے کیلیے درخواست نہیں دوں گا۔

پی ایس ایل میں بابر اعظم کی کوچنگ خوشگوار تجربہ رہا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی کنگز کے ہیڈ کوچ ڈین جونز سے نے سوشل میڈیا پر ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں دوبارہ کبھی پاکستانی ٹیم کی کوچنگ کیلیے درخواست نہیں دوں گا، یاد رہے کہ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے ماضی میں اپلائی کیا لیکن دال نہ گل سکی تھی، ایک سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ پی ایس ایل میں بابر اعظم جیسے باصلاحیت بیٹسمین کے ساتھ کام کرنا ایک خوشگوار تجربہ تھا،ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بطور کپتان بہتر نتائج کیلیے نوجوان بیٹسمین سے پی ایس ایل کے دوران بات ہوتی رہی، میں نے انھیں بتایاکہ مختلف ٹیموں کی قوت کو دیکھتے ہوئے الگ الگ حکمت عملی اور کمبی نیشن کی ضرورت ہوگی۔

ڈین جونز نے کہا کہ بابر اعظم کی بیٹنگ میں ایک خاص کشش جبکہ حیدر علی کو رنز کیلیے مومینٹم کی ضرورت پڑتی ہے۔ شرجیل خان کی قومی ٹیم میں واپسی اور فٹنس کے سوال پر ڈین جونز نے کہا کہ اوپنر کو معلوم ہے کہ میں ان سے کس معیار کی توقع کررہا ہوں،وہ سخت محنت کرتے ہوئے ٹریننگ کی ویڈیوز مسلسل مجھے بھجوا رہے ہیں۔ سابق آسٹریلوی کرکٹر نے کہا کہ پاکستان میں بولنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے،فاسٹ بولرز کی فٹنس عالمی معیار کے مطابق بنانے کیلیے مسلسل کام کیا جائے تو کئی برس تک قومی ٹیم کی ضروریات پوری ہو سکتی ہیں۔