news
English

کرس جورڈن اور الیکس ہیلز کراچی پہنچ گئے

کرس جورڈن پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہیں

کرس جورڈن اور الیکس ہیلز کراچی پہنچ گئے PHOTO: AFP

 کراچی: پاکستان سپر لیگ کے میچز کھیلنے کیلیے برطانوی کھلاڑی کرس جورڈن اور الیکس ہیلز بھی کراچی پہنچ گئے۔

پاکستان سپر لیگ کے کراچی میں ہونے والے میچز کھیلنے کے لیے انگلش کرکٹر کرس جورڈن اور الیکس ہیلز بھی کراچی پہنچ گئے، دونوں ویسٹ انڈیز کے خلاف سیریز کے لیے انگلینڈ کے اسکواڈ میں منتخب ہونے کے بعد یو اے ای سے روانہ ہوگئے تھے، قومی ذمہ داریوں سے فراغت کے بعد اب انہوں نے دوبارہ پی ایس ایل کیلئے خدمات پیش کردی ہیں۔

کرس جورڈن پشاور زلمی کے اسکواڈ کا حصہ ہیں جب کہ ایلکس ہیلز اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں شامل ہیں، کوالیفائر میں بدھ کو پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا مقابلہ ہوگا، اسلام آباد کی ٹیم کو الیمینیٹر ون میں کراچی کنگز کا سامنا کرنا ہے، یہ میچ جمعرات کو کھیلا جائے گا۔