news
English

جوز بٹلر نے آئی پی ایل کی کارکردگی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا

ممبئی / کراچی: انگلش کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلےباز جوز بٹلر نے انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں اپنی کامیابی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا ہے۔

جوز بٹلر نے آئی پی ایل کی کارکردگی کا سہرا مشتاق احمد کے سر باندھ دیا

انگلش کرکٹ ٹیم کے اوپنر جوز بٹلر کا کہنا تھا کہ کمزور پوائنٹس کی نشاندہی کرتے ہوئے درست کروایا، بٹلر نے بتایا کہ میں آف سائیڈ پر مارنے کے بعد ہمیشہ اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر لاؤں، اگر اپنی ٹانگ کو سائیڈ پر نہیں رکھوں گا تو کبھی بھی آف سائیڈ پر گیند کو نہیں مارسکوں گا۔

جارح مزاج اوپنر نے کہا کہ آئی پی ایل میں اپنی کارکردگی سے خوب لطف اندوز ہورہا ہوں اور اسی شاندار پرفارمنس کی بدولت ہی ان کی ٹیم راجھستان رائلز پوائنٹس ٹیبل پر تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

واضح رہے کہ انگلش بلےباز نے اب تک آئی پی ایل میں 491 رنز بناکر ٹاپ اسکورر ہیں جبکہ انہوں نے 81.23 کی اوسط سے محض 7 اننگز میں 3 سنچریاں اسکور کررکھی ہیں۔