news
English

انگلینڈ کے فاسٹ بولرجوش ٹنگ انجری کے باعث دورہ ویسٹ انڈیزسے باہر 

انگلش ٹیم آئندہ ہفتے وائٹ بال سیریز کے لئے ویسٹ انڈیز کے دورے پر جائے گی۔

انگلینڈ کے فاسٹ بولرجوش ٹنگ انجری کے باعث دورہ ویسٹ انڈیزسے باہر 

انگلینڈ کے فاسٹ بولر جوش ٹنگ انجری کے باعث دورہ ویسٹ انڈیز سے باہر ہوگئے ہیں، انگلش ٹیم آئندہ ہفتے وائٹ بال سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کے دورے پر جائے گی جہاں وہ تین ون ڈے انٹرنیشنل اور پانچ ٹی ٹونٹی میچ کھیلے گی۔ 26 سالہ فاسٹ بولر یو اے ای میں انگلینڈ لائنز کے ٹریننگ کیمپ کے دوران انجری کا شکار ہوگئے تھے، میتھیو پوٹس3 دسمبر سے انٹیگا میں شروع ہونے والی تین میچوں کی ون ڈے سیریز کے لئے ان کی جگہ لیں گے تاہم12 سے21 دسمبر تک ہونے والی پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کے لئے ابھی تک جوش ٹنگ کے متبادل پلیئر کا نام سامنے نہیں آیا ہے۔ 
جوش ٹنگ نے رواں سال انگلینڈ کی طرف سے لارڈز میں دو ٹیسٹ میچوں کے ساتھ اپنے انٹرنیشنل کیریئر کا آغاز کیا تھا۔ 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بائونس کے ساتھ گیند بازی کرنے کی صلاحیت رکھنے والے انگلش بولر کو ای سی بی نے گزشتہ ماہ دو سال کا سینٹرل کنٹریکٹ دیا تھا۔