news
English

میچ کے دوران نامناسب زبان استعمال کرنے پر جنید خان کو جرمانہ

جنید خان پر میچ کے دوران نامناسب زبان استعمال کرنے کا الزام تھا

میچ کے دوران نامناسب زبان استعمال کرنے پر جنید خان کو جرمانہ فوٹو: اے ایف پی

قائداعظم ٹرافی میں خیبر پختونخوا کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر جنید خان پر میچ فیس کا 40 فی صد جرمانہ عائد کردیا گیا۔

بگٹی اسٹیڈیم کوئٹہ میں قائداعظم ٹرافی میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کے درمیان میچ کھیلا گیا۔ میچ کے دوران جنید خان پر نامناسب زبان استعمال کرنے کا الزام تھا، جنید خان کو پی سی بی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لیول 1 جرم کا مرتکب پایا گیا۔ آن فیلڈ امپائرز شمیم انصاری اور غفار کاظمی نے جنید خان کو آرٹیکل 2.6 کی خلاف ورزی کرنے پر چارج کیا۔ جنید خان کی جانب سے اعتراف جرم کرنے پر میچ ریفری محمد اسلم نے جرمانے کی سزا سنائی۔

دوسری جانب سلو اوور ریٹ کے باعث سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کردیا گیا۔ قوانین کے مطابق سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر 40 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔ سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم نے قائداعظم ٹرافی کے پانچویں راؤنڈ میں سندھ کے خلاف میچ میں مقررہ وقت سے 4 اوورز کم کیے۔ میچ ریفری ندیم ارشد نے سنٹرل پنجاب کرکٹ ٹیم پر جرمانہ عائد کیا۔